• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ پی ٹی آئی کو انٹرا ویٹریل انجیکشن کی پانچویں ڈوز لگا دی گئی، بیرسٹر گوہر کی تصدیق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

بانیٔ پی ٹی آئی کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ معائنہ مکمل ہو گیا اور انہیں انٹرا ویٹریل انجیکشن کی پانچویں ڈوز لگا دی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی کے طبی معائنے کی تصدیق کر دی۔

اُنہوں نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ شب اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لایا گیا تھا اور انجیکشن لگانے کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا ہے کہ مجھے آج صبح اطلاع دی گئی کہ بانی کا پمز میں فالو اپ معائنہ کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی کو پمز کے بجائے شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے، ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی فیملی کو ان تک رسائی دی جائے۔

جیل ذرائع کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کو سخت سیکیورٹی میں پمز لے جایا گیا تھا۔

جیل ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو اس سے قبل 4 انٹرا ویٹریل انجیکشن لگائے جا چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید