• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنکھوں کے میڈیکل پراسِس سے قبل بانئ پی ٹی آئی کی رضامندی حاصل کی گئی: انتظامیہ پمز اسپتال

بانئ پی ٹی آئی کی آنکھوں کے علاج سے متعلق پمز اسپتال انتظامیہ نے پریس ریلیز جاری کر دیا۔

پمز انتظامیہ کے مطابق بانئ پی ٹی آئی کو آنکھوں کے فالو اپ علاج کے لیے 28 اپریل کو پمز لایا گیا، ان کو اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹریل انجیکشن کی چوتھی ڈوز دی گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل پراسِس سے قبل بانئ پی ٹی آئی کی رضامندی حاصل کی گئی، ماہرینِ چشم نے معائنہ کیا، مریض طبی طور پر مستحکم پایا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق آپٹیکل کوہیرنس ٹوموگرافی میں طبی بہتری پائی گئی، مریض کی مکمل آگاہی و رضا مندی اور معیاری نگرانی کے تحت آپریشن تھیٹر میں طریقہ کار مکمل کیا گیا۔

پمز کے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ طریقۂ کار ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا، مریض طریقۂ کار سے پہلے، دوران اور بعد میں طبی طور پر مستحکم رہا، مزید نگہداشت، فالو اپ ہدایات اور دستاویزات کے ساتھ مریض کو ڈسچارج کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید