• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورانِ شوٹنگ ایسے مناظر ترجیح ہوتے ہیں جو میرے والدین بھی دیکھ سکیں: حنا طارق

حنا طارق—فائل فوٹو
حنا طارق—فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق نے لباس کے انتخاب کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔

حنا طارق نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

انہوں نے ڈراموں میں اپنے ملبوسات اور کردار کے انتخاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک اداکار کی زندگی صرف شوبز ہی نہیں ہے بلکہ اس کی ایک ذاتی زندگی بھی ہے اور جلدی ہو یا پھر دیر سے ہو لیکن ایک نہ ایک دن میری کسی سے شادی بھی ہونی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ لہٰذا میں کام کے دوران اس نقطۂ نظر کو اپنے ذہن میں رکھتی ہوں کیونکہ ایک عورت پورے معاشرے کو چلاتی ہے، 3 نسلیں ایک عورت پر منحصر ہوتی ہیں، اس لیے میں اپنا ہر کام بہت سوچ سمجھ کر کرتی ہوں۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں اپنے لباس کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرتی ہوں اور اسی طرح شوٹنگ کے دوران میں ایسے مناظر کو ترجیح دیتی ہوں جو میرے والدین بھی آرام سے بیٹھ کر دیکھ سکیں۔

حنا طارق نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ ہماری شوبز انڈسٹری میں عام طور پر زیادہ بولڈ مناظر دکھائے بھی نہیں جاتے لیکن پھر بھی میں اس حوالے سے بہت محتاط رہتی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید