راولپنڈی، اسلام آباد (این این آئی ،خبر نگار) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ معائنہ مکمل ہو گیا اور انہیں انٹرا ویٹریل انجکشن کی پانچویں ڈوز لگا دی گئی،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی کے طبی معائنے کی تصدیق کر دی اور کہاکہ ہمارامطالبہ بانی کو پمز کے بجائے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل ، خاندان کو ان تک رسائی دی جائے، انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ شب اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لایا گیا تھا اور انجیکشن لگانے کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ، جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو سخت سیکیورٹی میں پمز لے جایا گیا تھا۔ ان کو اس سے قبل 4 انٹرا ویٹریل انجیکشن لگائے جا چکے ہیں۔