• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا پرویز بٹ کی خلیل الرحمٰن قمر کے تیزاب گردی کے بیان پر شدید تنقید

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے تیزاب گردی سے متعلق بیان پر شدید تنقید کی ہے۔

حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ڈاکٹر ماہ نور کے حالیہ کیس سمیت تیزاب گردی کے 2 واقعات کا حوالہ دیا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک تھی اور وہاں میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے بات کر رہی تھی، جب تیزاب گردی پر بات ہوئی تو خلیل الرحمٰن قمر نے جو بولا اس پر میں حیران اور پریشان ہو گئی۔ 

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

لیگی رہنما نے لکھا کہ خلیل الرحمٰن قمر کہنے لگے کہ آپ تو ایسے بات کر رہی ہیں جیسے ہم مرد حضرات جیب میں تیزاب کی بوتلیں لے کر باہر نکلتے ہیں۔

حنا پرویز بٹ نے خلیل الرحمٰن قمر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کو معاملے کی حساسیت کا اگر نہیں پتہ تو کم از کم اپنا منہ تو بند رکھ سکتے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ تیزاب گردی کی شکار خاتون زندہ لاش بن جاتی ہے مگر ایسے مردوں کو کوئی فرق ہی نہیں پڑتا، بدقسمتی سے ان کی نظر میں قصور وار پھر بھی عورت ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید