پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے گلوکار فلک شبیر کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مختصر لباس پہننے والوں سے متعلق قانون متعارف کروانے کا مطالبہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ پتہ نہیں فلک شبیر جیسے لوگوں کا دماغ کب خواتین کے کپڑوں سے نکلے گا۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ آپ کبھی استنبول گئے ہوں تو وہاں خواتین کے لباس پر کوئی بات نہیں کرتا، یہاں پاکستان میں جس کا جو دل کرتا ہے سوشل میڈیا پر آ کر بولنا شروع کر دیتا ہے، ایسی ذہنیت کی وجہ سے پاکستان آگے نہیں بڑھ رہا۔
حنا پرویز بٹ نے یہ بھی لکھا کہ خدارا اپنے کام سے کام رکھنا شروع کر دیں تو معاشرے کے لیے یہ ایک بڑی خدمت ہو گی۔