جھنگ کے علاقے نوازش نگر میں شوہر کی مبینہ فائرنگ سے بیوی جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق شوہر کی لاش گڑھ موڑ قبرستان سے ملی ہے جس کے بارے میں لگتا ہے کہ اس نے خودکشی کی ہے۔
پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے لیے لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس کے جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔