• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم کو پتہ ہے کہ ان کی بات کتنی سنی جاتی ہے: جنید اکبر خان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر خان—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر خان—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پتہ ہے کہ ان کی بات کتنی سنی جاتی ہے، وہ ہر چیز کی اجازت لے کر آتے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں پتہ ہے آپ کیا کرتے ہیں اور کیا کروایا جاتا ہے، یہ نہ پوچھیں کہ مجھے کیوں نکالا، یہ پوچھیں مجھے کیوں لایا گیا۔

جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ میں تیسری دفعہ قومی اسمبلی میں آیا ہوں، میں اگر کسی کا حق کھا کر اسمبلی میں آیا تو مجھ پر بھی لعنت ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا ہے کہ مسلط کردہ حکومت کو 4 سال ہو گئے ہیں، وزیرِ خزانہ نے کہا کہ 8 ہزار 4 سو روپے تنخواہ لینے والے غریب نہیں ہیں، ان کو پتہ ہے جوانہیں لائے ہیں، ان کے ذریعے دوبارہ آئیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کا غریب لوگوں سے تعلق نہیں، اس حکومت نے آئین، قانون اور اداروں کو بے توقیر کیا، ہم بات کرتے ہیں تو نااہل ہو جاتے ہیں۔

جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ امیر مقام 2 ماہ گلگت بلتستان میں رہے لیکن مجھے 20 منٹ میں نکالا گیا، سعد رفیق کہتے تھے کہ ہم بھگت رہے ہیں، تم بھگتو گے، کاش سعد رفیق کی بات ہمیں سمجھ آ جاتی، ہم بھگت رہے ہیں لیکن آپ بھی بھگتیں گے۔

قومی خبریں سے مزید