مردان کے علاقے خانہ کھنڈرے میں ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور بہو شامل ہیں۔
لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اراضی کے تنازع پر پیش آیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔