چنیوٹ کے علاقے جھنگ روڈ سیم پل کے قریب کرنٹ لگنے سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق چھت پر کام کے دوران لوہے کا راڈ ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے سے حادثہ پیش آیا۔
حکام کے مطابق باپ اور 24 سالہ بیٹے کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔