پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں زیرِ تعمیر مکان پر مزدوری کرنے والے باپ بیٹا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کرنٹ لگنے سے باپ بیٹے کی ہلاکت کا واقع فیصل آباد کے سرگودھا روڈ پر چک 2 رام دیوالی میں پیش آیا۔
45 سالہ اسلم اور اس کا 28 سالہ بیٹا کاشف وہاں مزدوری کر رہے تھے کہ چھت پر سریہ لے جاتے ہوئے قریب سے گزرنے والے بجلی کے تاروں کے ساتھ سریا چھو گیا۔
تاروں کے سریے سے چھونے کے نتیجے میں دونوں باپ بیٹا کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیئے: کراچی، کرنٹ سے ایک شخص جاں بحق، 4 ملزمان گرفتار
دونوں کو طبی امداد کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔