معروف پاکستانی گلوکار و اداکار ہارون شاہد نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں پروڈکشن ہاؤسز کے ہاتھوں ہونے والے فنکاروں کے مالی استحصال کو بے نقاب کر دیا۔
ہارون شاہد نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ یہ اب عام رواج بن گیا ہے کہ پروڈکشن ہاؤسز معاوضوں کی ادائیگی مہینوں کی تاخیر کرتے ہیں۔
گلوکار نے مزید بتایا کہ اس رجحان کی وجہ سے چھوٹے فنکار سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور کئی بار تو نامور اداکاروں کو بھی اپنا معاوضہ بار بار مانگنا پڑتا ہے۔
ہارون شاہد نے بتایا کہ موسیقی کا شعبہ تو ختم ہو رہا ہے، خود مختار فنکاروں کے لیے تو اس شعبے میں مالی اعتبار سے گنجائش نہیں ہے۔