• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی 7 ممالک امریکا، ایران معاہدے کا متفقہ خیرمقدم کرتے ہیں، صدر میکرون

فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ جی 7 ممالک امریکا اور ایران کے معاہدے کا متفقہ طور پر خیر مقدم کرتے ہیں۔

جی 7 سربراہی اجلاس کے دوران پریس بریفنگ میں صدر میکرون نے کہا کہ  ایران، امریکا معاہدہ عدم استحکام کی صورتحال کو ختم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جی 7 ممالک کا مؤقف ہے کہ لبنان میں فوری اور مکمل جنگ بندی ہونی چاہیے، یہ ناگزیر ہے، امریکا، ایران معاہدے میں لبنان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔

فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ جی سیون رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ طاقت کا توازن اب یوکرین کے حق میں تبدیل ہو چکا ہے، اجلاس کامیاب رہا، جس میں عالمی رہنماؤں نے اتحاد اور تعاون کا مظاہرہ کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید