پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ 11 ماہ میں ریکارڈ 4 ارب 20 کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں آئی ٹی کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جولائی 2025 تا مئی 2026 آئی ٹی برآمدات 4 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں۔ مئی 2026 میں سالانہ بنیادوں پر آئی ٹی کی برآمدات 13 فیصد بڑھی ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ مئی میں آئی ٹی کی برآمدات 37 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں۔ رواں مالی سال آئی ٹی برآمدات ساڑھے 4 ارب ڈالرز سے تجاویز کرنے کا تخمینہ ہے۔
گزشتہ مالی سال 25-2024 آئی ٹی کی برآمدات کا حجم 3 ارب 80 کروڑ ڈالرز تھا۔