• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 49اسکیموں کیلئے 2ارب 77کروڑ روپے مختص

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ڈویژن میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ہسپتالوں ،عدالتوں ،پولیس،جیل ،پنجاب ہائوس، کرائسسز سنٹر ،لا ئیو سٹاک،فشریز اور والڈ لائف کی 49جاری اور نئی سکیموں پر 2016-17میں 2778اعشاریہ827ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔جس میں وائلڈ لائف کی دو،فشریز کی تین، عدالتوں کی نو،جیل کی آٹھ،پولیس کی گیارہ اور ہسپتالوں وغیرہ کی چودہ سکیمیں شامل ہیں۔ڈویژنل ذرائع کے مطابق ان سکیموں میں شامل اہم منصوبوں میں ہیری مورت ضلع اٹک میں گدھوں کے بریڈنگ فارم کیلئے 20ملین روپے جبکہ وائلڈ لائف پارک بانسہرہ گلی کیلئے58اعشاریہ314ملین روپے رکھے گئے ہیں۔جوڈیشل کالونی راولپنڈی میں ججز کے سوئٹس کی تعمیر کیلئے20ملین،لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں رہائش گاہوں کی تزئین وآرائش کیلئے6 اعشاریہ 721ملین، جوڈیشل افسران کیلئے کورٹس اور دیگر سہولتوں کیلئے4سو ملین،جوڈیشل افسران کی رہائش گاہوں کیلئے2سو ملین،ڈسٹرکٹ جیل راولپنڈی کی تعمیر کیلئے150ملین،45جوڈیشل لاک اپس کو سب جیل بنانے کیلئے80ملین روپے،جیل میں فائرنگ رینج کیلئے40ملین،جیل میں بیرکس اور سیل بنانے کیلئے83اعشاریہ623ملین روپے،پولیس کالج سہالہ میں 250سٹوڈنٹس کیلئےہوسٹل اور بیرکس کیلئے20اعشاریہ68ملین روپے،پولیس کالج سہالہ میں لیکچررز کیلئے ہائوسز کیلئے4اعشاریہ32ملین روپے، سی ٹی ڈی انفراسٹرکچر کیلئے87ملین روپے،پوٹھوہار ٹائون میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کیلئے50ملین روپے،مری تحصیل ہسپتال میں اضافی بلاک اور دیگر کیلئے40ملین روپے،کوہالہ مری میں زچہ بچہ ہیلتھ کیئر ہسپتال کیلئے5ملین روپے،بی ایچ یو یونین کونسل دھاماں سیداں راولپنڈی کیلئے10ملین روپے،ڈھوک مستقیم میں ڈسپنسری کیلئے0.266ملین روپے،مری میں 100بستروں کے زچہ بچہ ہسپتال کیلئے450ملین روپے،اٹک میں میڈیکل کالج اور نرسنگ سکول فیز ون کیلئے25ملین روپے،ہولی فیملی ہسپتال میں برن اینڈ پلاسٹک سرجری یونٹ کیلئے5ملین روپے جبکہ چلڈرن ہسپتال فیز ون کیلئے5ملین روپے رکھے گئےہیں۔ڈویژنل زرائع کے مطابق اس کے علاوہ نئی سکیموں میں پنجاب ہائوس اسلام آباد کی بحالی و بہتری کیلئے دس ملین روپےجبکہ بے نظیر کرائسز سنٹر راولپنڈی اور دارلاامن کی اپ گریڈیشن کیلئے8ملین روپے بھی رکھے گئے ہیں۔ 
تازہ ترین