• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا، چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی۔

سپریم کورٹ کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی الاؤنس میں گیس اور بجلی کے اخراجات شامل ہیں، اضافی اخراجات مالیاتی سال 27-2026ء کے منظور شدہ بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026ء سے ہو گا، گریڈ 1 سے 6 تک کا الاؤنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 12 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

گریڈ 7 سے 10 تک کا الاؤنس 8 ہزار روپے سے بڑھا کر 16 ہزار روپے، گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا الاؤنس 10 ہزار روپے سے بڑھ کر 20 ہزار روپے ہو گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے گریڈ 16 کے افسران کا الاؤنس 12 ہزار روپے سے بڑھا کر 24 ہزار روپے کر دیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے ہو گیا ہے۔

گریڈ 18 کے افسران کا الاؤنس 18 ہزار سے بڑھ کر 36 ہزار روپے، گریڈ 19 کے افسران کا الاؤنس 21 ہزار روپے سے بڑھا کر 42 ہزار روپے اور گریڈ 20 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 24 ہزار روپے سے بڑھا کر 48 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 اور اس سے اوپر کے افسران کا الاؤنس 30 ہزار روپے سے بڑھا کر 60 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید