پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف آج سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ کے لیے روانگی سے قبل مختصر ویڈیو بیان جاری کریں گے۔
وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
اسی سلسلے میں ملک بھر میں پیٹرول کے صارفین کو اس یقین اور اعتماد کے بعد کہ جمعے کو حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی مصنوعات میں بڑا ریلیف دے گی پیٹرول پمپس پر گزشتہ روز کے مقابلے میں صارفین کی تعداد انتہائی کم نظر آئی۔
پیٹرول پمپس کے عملے کا کہنا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد صرف 2 دن کے استعمال کے لیے محدود پیٹرول اور ڈیزل ڈلوا رہی ہے کیونکہ انہیں یقین ہے کہ جمعے کو پیٹرول بہت سستا ہو جائے گا۔