اسلام آباد (فاروق اقدس) ملک بھر میں پیٹرول کے صارفین کو اس یقین اور اعتماد کے بعد کہ جمعے کو حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی مصنوعات میں بڑا ریلیف دے گی پیٹرول پمپس پر گزشتہ روز کے مقابلے میں صارفین کی تعداد انتہائی کم نظر آ ئی اور اس حوالے سے پیٹرول پمپس کے عملے کا کہنا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد صرف دو دن کے استعمال کے لیے محدود پیٹرول اور ڈیزل ڈلوا رہی ہے کیونکہ انہیں یقین ہے کہ جمعے کو پیٹرول بہت سستا ہو جائے گا۔