• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چِپ کی لاگت میں اضافہ، ایپل مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ایپل کے سربراہ ٹِم کُک نے کہا ہے کہ میموری اور اسٹوریج چِپس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث کمپنی کو اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصنوعی ذہانت کے مراکزِ ڈیٹا کی بڑھتی ہوئی طلب کے سبب میموری چِپس کی عالمی سپلائی پر دباؤ بڑھ گیا ہے جس سے چِپس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ٹِم کُک نے بتایا ہے کہ کمپنی اب تک اضافی لاگت خود برداشت کر کے صارفین کو بچانے کی کوشش کر رہی تھی تاہم موجودہ صورتِ حال مزید برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے وقت، شرح یا متاثر ہونے والی مصنوعات کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے، تاہم اشارہ دیا ہے کہ میموری چِپس کی مہنگائی ایپل کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

ایپل کے سربراہ نے یہ بھی کہا ہے کہ کمپنی میموری سپلائی بہتر بنانے کے لیے اپنے مالی وسائل استعمال کرنے پر تیار ہے لیکن اپنی میموری یا اسٹوریج فیکٹریاں قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

واضح رہے کہ ایپل کمپنی رواں سال ستمبر میں اپنا پہلا فولڈیبل آئی فون اور آئی فون 18 پرو سیریز متعارف کروانے کی تیاری کر رہی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید