• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین غیر شفاف انداز میں جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ چین غیر شفاف انداز میں جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے گفتگو میں بتایا کہ چین نے 6 جولائی کو میزائل تجربہ کرنے سے چند گھنٹوں قبل معلومات دیں۔

حکام نے بتایا کہ چین کی جانب سے دی گئی معلومات پانچ جوہری طاقتوں پی 5 کے طے شدہ معیار سے بہت کم تھی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چین کے ایسے اقدامات پر خطے کے ممالک کو شدید تشویش ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین نے جوہری آبدوز سے بحرالکاہل میں ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا، چین کے میزائل تجربے پر امریکا، جاپان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، تائیوان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید