امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ پاکستانی فیشن برانڈز اب آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے امریکی صارفین تک پہنچ رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پاک امریکی ثقافتی اشتراک سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکی فیشن بھی پاکستان میں دستیاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیشن، فن اور ثقافت نوجوان نسل کو جوڑنے اور تعلقات کو نئی جہت دینے کا مؤثر ذریعہ بن رہے ہیں۔
امریکی ناظم الامور نے یہ بھی کہا کہ پاک امریکا تعلقات اس وقت اپنی بلند ترین سطح پر ہیں، پاک امریکا شراکت داری سفارت کاری سے بڑھ کر کاروبار، معیشت، ثقافت اور فیشن تک پھیل چکی ہے۔