سرگودھا(نمائندہ جنگ) یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر انصرام کوئی نیا کیمپس قائم نہیں کیا جا رہا ہے۔ یونیورسٹی کو اس سلسلے میں حکومت پنجاب سے کوئی احکامات جاری نہیں ہوئے۔ یونیورسٹی ترجمان نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے یونیورسٹیوں کے نئے کیمپس کے قیام پر پابندی عائد کررکھی ہے اور نئے کیمپس کے قیام کے حوالے سے خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔