اسرائیل باز نہ آیا، جنوبی لبنان کے ضلع نبطیہ پر فضائی حملے کر دیے۔
لبنانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق نبطیہ پر اسرائیلی فضائی گولہ باری میں 16 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان پر گزشتہ رات اسرائیل نے شدید ترین بمباری کی، جس میں متعدد رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا۔
اس سے قبل سینئر اسرائیلی عہدیدار نے کہا تھا کہ جنوبی لبنان میں تعیناتی سے متعلق اسرائیل اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے ایک مجوزہ معاہدے کی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں جس میں لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔