• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی اپوزیشن قیادت سے خوش گوار گفتگو، خود اپوزیشن لیڈر کی سیٹ پر گئے

فوٹو: قومی اسمبلی/ فیس بک
فوٹو: قومی اسمبلی/ فیس بک 

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر سے خوشگوار گفتگو کی، وہ خود اپوزیشن لیڈر کی سیٹ پر گئے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے سابقہ فاٹا کی ٹیکس چھوٹ کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھا۔

مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے بتایا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپوزیشن رہنماؤں کو فاٹا پاٹا ٹیکس پر آئی ایم ایف سے بات کرنے کا یقین دلایا ہے، امید ہے یہ مسئلہ حل ہو جائے۔

رانا ثناء نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا سے متعلق اپوزیشن نے وزیراعظم سے بات کی، وزیراعظم کی ہدایت پر آج وفد نے بیٹھ کر بات کی، وزیر خزانہ نے وعدہ کیا آئی ایم ایف سے بات کرکے ٹیکس معاملات کو حل کروائیں گے، جو ٹیکس چھوٹ ختم ہو رہی ہے کوشش ہے آئی ایم ایف سے بات کرکے اسے آگے بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری انداز یہی ہے کہ بات چیت سے معاملات حل ہوں، وزیراعظم نے میثاق استحکام پاکستان کرنے کا کہا اور یہ آفر اب بھی ہے، وزیراعظم کی پیشکش کو مانا جائے، ہم ہر طرح کی بات کرنے کو تیار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید