• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور ٹریفک حادثہ، لڑکا جاں بحق، ساڑھے 6 ماہ میں ہلاکتیں 453 ہوگئیں

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 10 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

رواں برس ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 453 ہوگئی جبکہ ہیوی ٹریفک سے ہوئے حادثات میں اب تک 147 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق بلدیہ ٹاؤن نیول کالونی میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 10 سالہ لڑکا ساحل جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچے اور دونوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا، پولیس نے ڈمپر تحویل میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ رواں برس اب تک صرف ہیوی ٹریفک سے ہوئے حادثات میں 147 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جن میں وین کی ٹکر سے 16، ڈمپر کی ٹکر سے 7، ٹریلر سے 69، بس کی ٹکر سے 16 اور واٹر ٹینکر سے 39 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 453 اور سال بھر میں اب تک ٹریفک حادثات میں زخمیوں کی تعداد 5 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید