• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میں بارش،چھت گرنے سے 10ماہ کی بچی شدید زخمی

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) منگل کی دوپہر کو موسلادھار بارش نے زندگی کا نظام درہم برہم کر دیا جبکہ قاسم روڈ جناح پارک گلی ملک محمد یونس آرائیانوالہ اپر خالد روڈ ہائوسنگ کالونی شیراز گارڈن روشن پورہ سمیت درجنوں بستیوں میں پانی کا نکاس نہ ہونے کے باعث سڑکوں اور گلیوں نے ندی نالوں کی شکل اختیار کر لی اور قاسم روڈ پر سرکاری کوارٹروں کی کالونی کا نالہ اور گٹر کی ماہ سے صاف نہ ہونے کے باعث گندا پانی ڈی /22سمیت کئی کوارٹروں میں داخل ہو گیا جس کے باعث کوارٹروں کے مکین مکانوں کی چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے اس دوران کوارٹر ڈی 22کی چھت کا ایک حصہ بھی گر گیا۔ فیصل آباد  روڈ پر محلہ چونگی بستی میں بارش کے دوران محنت کش خرم کے مکان کی چھت گرنے کے باعث اسکی 10ماہ کی شیرخوار بیٹی نیہا خرم شدید زخمی ہو گئی جس کو ریسکیو 1122کے عملے نے سول ہسپتال پہنچایا۔ بارش کے دوران ڈی سی او آفس محافظ خانہ جوڈیشل ریکارڈ روم سمیت کئی دفاتر کے متعدد کمروں کی چھتیں ٹپک پڑیں اور  گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بہاری کالونی میں پانی جمع ہو گیا جس کو عملہ رات گئے نکالتا رہا۔ ضلع کچہری اور سیشن کورٹ میں داخل ہونے کے راستے بند ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر کو جانے والی سڑک بھی جوہڑ میں بدل گئی۔ محلہ ہائوسنگ کالونی کے سینکڑوں مکینوں نے سابق ناظم رانا احسا ن سلہریا اور سماجی شخصیت انیس ورک کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 
تازہ ترین