• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز انڈسٹری میں بننے والے بیشتر تعلقات حقیقت کے بجائے دکھاوے پر مبنی ہوتے ہیں: جویریہ عباسی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں بننے والے بیشتر تعلقات حقیقت کے بجائے دکھاوے پر مبنی ہوتے ہیں اور کئی رشتے صرف عوامی توجہ حاصل کرنے کے لیے قائم کیے جاتے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے جویریہ عباسی نے اپنی زندگی، کیریئر اور شوبز انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے کورونا وبا کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران کئی معروف شوبز شخصیات کی شادیاں سامنے آئیں، جن میں بعض جوڑوں کے بارے میں مداح پہلے سے جانتے تھے جبکہ کچھ شادیاں سب کے لیے حیران کن تھیں۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کی شادی آج بھی کامیابی سے جاری ہے، تاہم کئی دیگر شوبز شادیاں زیادہ عرصہ نہ چل سکیں، ان میں آغا علی اور حنا الطاف کا رشتہ بھی شامل ہے جو بعد ازاں طلاق پر ختم ہوا۔

جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے کورونا کے دوران بڑی تعداد میں شوبز شخصیات کو شادی کرتے دیکھا، لیکن اس کے بعد طلاقوں کا ایک سلسلہ بھی دیکھنے میں آیا۔

انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں زیادہ تر تعلقات حقیقی نہیں ہوتے، بہت سے رشتے صرف دکھاوے کے لیے بنائے جاتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ان کی حقیقت سامنے آجاتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید