• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈنبرا: پاکستانی اکثریتی علاقے میں نسل پرست غنڈے کا بلااشتعال 5 افراد پر حملہ

ایڈنبرا میں پاکستانی اکثریت کے علاقے لیتھ واک اور ٹیلفورڈ روڈ پر گزشتہ شب رات 8 بجے کے قریب اسلاموفوبیا کا شکار ایک نسل پرست غنڈے نے بلاجواز اور بلااشتعال 5 افراد پر حملہ کر دیا۔

اس شخص نے ایک پیزا شاپ کے باہر بھی ٹھوکریں ماریں اور اندر جانے کی کوشش کی جبکہ ایک پیٹرول اسٹیشن پر بھی حملہ کیا۔

پولیس کا خیال ہے کہ اس حملے کا پس منظر مذہبی اور نسلی تعصب و نفرت ہے، جب اسے گرفتار کیا گیا تو وہ چلا رہا تھا کہ وہ تو اپنے ملک کی حفاظت کر رہا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر جان سوینی نے کہا کہ اس حادثے پر ان کو گہری تشویش ہے، اسکاٹ لینڈ میں نسلی اور مذہبی تعصب کے لیے ہرگز کوئی جگہ نہیں۔

ملزم نے 22 سے 29 سال کی عمر کے 5 افراد کو زخمی کیا، زخمیوں کو فوراً اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پاکستانی اور مسلم کمیونٹی میں اس واقع پر گہری تشویش پائی جاتی ہے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید