فیفا ورلڈ کپ کے گروپ جی کے میچ میں مصر نے نیوزی لینڈ کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔
میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے ہاف کے 15 ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کی جبکہ دوسرے ہاف میں مصر نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا، 58 ویں منٹ میں مصطفیٰ زیکو نے مقابلہ برابر کیا۔
مصر کا دوسرا گول اسٹار کھلاڑی محمد صلاح نے 67 ویں منٹ میں اسکور کیا، مصر کی ٹیم کے لیے تیسرا گول ٹریزیگوئے نے کیا۔
3-1 کی جیت کے بعد مصر کی ٹیم اپنے گروپ میں 4 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہو گئی ہے۔
ادھر گروپ ایچ کے میچ میں اسپین نے سعودی عرب کو 4-0 سے ہرا دیا۔
اسپین کے میکال اور یازبال نے 2، 2 گول اسکور کیے۔
ایران اور بیلجیئم کا میچ کسی گول کے بغیر برابر رہا، لاس اینجلس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ جی کے میچ میں ایران اور بیلجیئم کے درمیان مقابلہ اچھا رہا۔
اس کے علاوہ نووارد کیپ ورڈی کی ٹیم نے ایک اور شاندار پرفارمنس کے ذریعے مزید 1 پوائنٹ حاصل کر لیا۔
یوراگوئے جیسی تجربہ کار ٹیم کے خلاف مقابلہ 2، 2 گول سے برابر کر دیا۔