پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت، آزاد الیکشن کمیشن اور لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ صوبے کا بجٹ پاس کرنا آئینی ذمےداری تھی، وفاق کو پیسے بانئ پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر نہیں دیں گے۔
اسد قیصر نے کہا کہ انتقامی کارروائیاں بھی بند ہوں، ان مسائل پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ تمام ارکانِ صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی کے وفادار ہیں، ناراض ارکان کے خدشات کو دور کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ناراض ارکان کی بیرسٹر گوہر اور جنید خان سے میٹنگ ہوئی، وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے پاس مذاکرات کا اختیار نہیں، مذاکرات کا اختیار بانئ پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو دیا ہے۔