• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی بی اسمبلی، پی پی کے عمران ندیم اسپیکر، ن لیگ کے کفایت الرحمان بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

کفایت الرحمان (دائیں) - عمران ندیم (بائیں) - کولاج فوٹو: اسکرین گریب
کفایت الرحمان (دائیں) - عمران ندیم (بائیں) - کولاج فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے عمران ندیم گلگت بلتستان اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ن لیگ کے کفایت الرحمان ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔ 

موجودہ اسپیکر نذیر احمد کی زیر صدارت گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس میں نئے اسپیکر کا انتخاب ہوا۔  

اس موقع پر اسپیکر نذیر احمد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے عمران ندیم نئے اسپیکر اور مسلم لیگ (ن) کے کفایت الرحمان ایڈووکیٹ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے، دونوں اراکین بلامقابلہ اپنے عہدوں کیلئے منتخب ہوئے۔ 

اسپیکر نذیر احمد کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد رکن نے بھی انتخاب کی مخالفت نہ کی۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور آئی پی پی نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پر اتفاق کیا۔ تین جماعتوں کی مشترکہ حمایت سے عمران ندیم اور کفایت الرحمٰن بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید