امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر اتفاق کے بعد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی میں اضافہ ہوگیا۔
انٹرنیشنل میری ٹائم انفارمیشن سینٹر کے مطابق دو بڑے آئل ٹینکرز ہرمز عبور کرتے ہوئے خلیجی پانیوں میں داخل ہوئے، دونوں بحری جہاز خلیجی ممالک سے 40 لاکھ بیرل تیل لوڈ کریں گے۔
میری ٹائم انفارمیشن سینٹر کے مطابق دو بحری جہاز 20 لاکھ بیرل تیل لیکر آبنائے ہرمز عبور کرچکے ہیں۔