• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور امریکا میں ٹیکنیکل بات چیت کا آغاز

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا میں ٹیکنیکل بات چیت شروع ہو گئی ہے۔

ایرانی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور قطر کی ثالثی میں پہلے راؤنڈ کے بعد ٹیکنیکل بات چیت ہو رہی ہے۔

مذاکرات میں مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے طریقہ کار اور تکنیکی ورکنگ گروپس کی تشکیل پر غور ہو رہا ہے۔

ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی کر رہے ہیں، وفد میں سیاسی، اقتصادی، قانونی ماہرین بھی شامل ہیں، مذاکرات میں ثالثی کرنے والے ممالک پاکستان اور قطر کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

سوئس وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ فریقین میں طے پائے روڈ میپ نے تکنیکی سطح پر مذاکرات کی فوری بحالی کے لیے سازگار ماحول دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے کے مذاکرات کے بعد محمد باقر قالیباف کی سربراہی میں ایرانی وفد ایران روانہ ہو گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید