• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 12 سالہ لڑکے نے 9 ماہ کی بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک 12 سالہ لڑکے نے 9 ماہ کی بچی کو اغواء کرنے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے لڑکے کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس نے جمعے کی رات کو بچی کا اغواء کرنے سے پہلے  شراب پی اور اپنے موبائل فون پر فحش مواد دیکھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران لڑکے کے فون پر 50 سے زیادہ فحش ویڈیوز ملیں۔

اس حوالے سے بچی کے اہلِ خانہ نے پولیس کو بتایا کہ بچی جمعے کی رات 2 بجے کے قریب لاپتہ ہو گئی تھی جس کے  بعد گاؤں اور گاؤں کے قریبی کھیتوں میں اس کی تلاش شروع کی اور ہفتے کی صبح ایک شیر خوار بچی گھر سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر ایک کھیت سے زخمی حالت میں ملی۔ 

بچی کے اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ بچی کو فوراً کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے کر گئے، مگر حالت بگڑنے کی وجہ سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچی کے طبی معائنے میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے اور بچی کی حالت تشویش ناک ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید