• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا یوکرین کے 301 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

روس نے یوکرین کے درجنوں ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹیلی گرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ یوکرین کی جانب سے ماسکو کی طرف آنے والے تقریباً 60 ڈرونز کو مار گرایا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ایمرجنسی سروسز کو ان علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے جہاں ڈرون گرائے گئے لیکن فی الحال مزید معلومات موصول نہیں ہوئیں۔

اس حوالے سے روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر روسی دفاعی نظام نے راتوں رات یوکرین کے301 ڈرونز مار گرائے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یوکرین نے دوسری بار روس کے دارالحکومت ماسکو کی آئل ریفائنری پر حملہ کیا تھا جس کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان ڈرون حملے جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید