امریکی فوج کا کہنا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث کشتی پر حملے میں 2 افراد ہلاک جب کہ 6 افراد سمندر میں پھنس گئے.
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف یہ کارروائی سدرن اسپیئر آپریشن کے تحت کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران 6 زندہ بچ جانے والے افراد سے متعلق امریکی کوسٹ گارڈ کو آگاہ کر دیا گیا ہے، تاہم ان کی حالت یا ریسکیو سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ سال منشیات کارٹلز کے خلاف شروع کی گئی مہم میں اب تک کم از کم 206 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔