• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا مذاکرات: کیا قطری وزیرِ اعظم نے جے ڈی وینس کو نظر انداز کر دیا؟ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ایران اور امریکا کے درمیان سوئٹزر لینڈ میں جاری مذاکرات کے دوران ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر برگن اسٹاک میں ہونے والے مذاکرات کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف سے پُر جوش انداز میں گلے ملتے ہیں لیکن ان کے برابر میں کھڑے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ہاتھ بھی نہیں ملاتے اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں ہونا شروع ہو گئی ہیں کہ قطری وزیرِ اعظم نے جے ڈی وینس کو نظر انداز کر دیا۔

واضح رہے کہ امریکا، ایران، پاکستان اور قطر کے درمیان سوئٹزر لینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ہونے والے 4 فریقی اجلاس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات پر بات چیت کرنا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید