انگلینڈ اور ویلز میں شدید گرمی کے بعد برطانوی محکمہ موسمیات نے ریڈ وارننگ جاری کر دی۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق گرمی کی لہر کے دوران درجہ حرارت 30 اور بعض مقامات پر 38 سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کے حوالے سے پہلے ہی ایمبر وارننگ بھی جاری کی ہوئی ہے، ریڈ وارننگ کا مطلب ہے کہ جان کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، بجلی، روڈ اور ریلوے نظام بند ہوسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریڈ وارننگ سینٹرل، سدرن، ساؤتھ ایسٹ انگلینڈ اور ساوتھ ویلز کیلئے جاری کی گئی ہے۔