برطانوی میڈیا کے مطابق فرانس شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور ملک کے نصف سے زائد علاقوں میں ریڈ ہیٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جنوب مغربی فرانس میں شدید گرمی کے باعث تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
پیرس سے برطانوی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث سیکڑوں اسکول بند کر دیے گئے، فرانس کے 96 ریجن میں سے 49 میں شدید گرمی کا ریڈ الرٹ نافذ ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مغربی فرانس کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے، گرمی کے باعث متعدد ٹرین سروسز بھی محدود کر دی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین، اٹلی، بیلجیم اور برطانیہ میں بھی شدید گرمی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں شدید گرمی کے باعث تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں، شہر بوردو میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔