• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی کا مکمل ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

کے ایم سی نے راست کے ذریعے مکمل ڈیجیٹل ادائیگیوں کانظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ راست ادائیگیوں سے فنڈز مستحقین اور وینڈرز تک محفوظ، تیز رفتار اور حقیقی وقت میں منتقل ہوں گے۔

انکا کہنا تھا کہ یہ صرف ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن نہیں بلکہ بلدیاتی مالیاتی نظام میں ایک انقلابی اقدام ہے۔ نئے نظام سے کاغذی کارروائی، دستی مراحل اور روایتی ادائیگیوں میں تاخیر کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی تمام ادائیگیاں ای ٹرانسفر سے کرنے والا ملک کا پہلا بلدیاتی ادارہ بن گیا۔

انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں سے شفافیت، گڈ گورننس اور مالی نظم و ضبط کو فروغ ملے گا۔

قومی خبریں سے مزید