• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر آصف زرداری سے مسعود پزشکیان کی ملاقات، پاک ایران تعلقات، علاقائی امن کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور ایران نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی۔ 

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر پاکستان ایران تعلقات اور علاقائی امن کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات بالخصوص علاقائی امن سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ 

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ملاقات میں پاک ایران دو طرفہ اور علاقائی روابط، اقتصادی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اس سے قبل ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ 

وزیراعظم ہاؤس آمد

ایرانی صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار کلمات کا تبادلہ ہوا۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو سلامی دی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم ہاؤس کے لان میں پودا بھی لگایا۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر آج وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں، نور خان ایئربیس پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف نے مہمان صدر کا استقبال کیا۔

قومی خبریں سے مزید