پنجاب اسمبلی میں امریکا ایران امن معاہدہ کرانے پر پاکستانی قیادت کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔
قرارداد وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب اسمبلی میں پیش کی، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ امریکا ایران تنازع پر پاکستان نے شاندار سفارت کاری کی۔
قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان نے دنیا کو بہت بڑے مالی وجانی نقصان سے بچایا۔ امن معاہدہ کرانے پر پاکستان کی فہم و دانش کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔