امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ایران جنگ سے امریکی عوام کو کنفیوژن، افراتفری اور بھاری قیمت کے سوا کچھ نہیں دیا۔
ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے کہا کہ جنگ کے ہر سیکنڈ کے ساتھ امریکی عوام کے اخراجات بڑھتے جا رہے ہیں، امریکی عوام نے ایران میں ٹرمپ کی تاریخی غلطی کی قیمت چکائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ میں امر یکا بلکہ کسی بھی ملک کی جانب سے کی گئی بدترین خارجہ پالیسی کی مہم کے طور پر درج ہوگی۔
چک شومر کا کہنا تھا کہ یہ مضحکہ خیز اور مہنگی جنگ ہے، جس کا کوئی مقصد نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے، ٹرمپ کو یہ جنگ کبھی شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی۔