• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹوں کی تجدید ،نادرا نے91 ہزار نئے شناختی کارڈز بنوانے اور وفات پا جانیوالوں کا ریکارڈ الیکشن کمیشن ملتان کو دیدیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)  نادرا نے91   ہزار نئے شناختی کارڈز بنوانے والوں کا ریکارڈ الیکشن کمیشن  ملتان کے حوالے کر دیا ۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ووٹوں کی تصدیق و تجدید کے لیئے الیکشن کمیشن ملتان نے نادرا سے ضلع ملتان کے نئے شہریوں کا ریکارڈ طلب کیا تھا تاکہ انہیں ووٹر لسٹ میں شامل کیا جاسکے اورانہیں حق رائے دہی دی جا سکے ۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن ملتان نے ناردا سے وفات پاجانے والے افراد کا ریکارڈ بھی مانگا تھا ، گذشتہ روز ناردا نے ضلع ملتان کے نئے شناختی کارڈز کے حامل شہریوں اور وفات پا جانے والے افراد کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کے حوالے کر دیا ۔ ریکارڈ کے مطابق2013 ء کے بعد ضلع ملتان میں 91 ہزار 734 نئے شناختی کارڈ ز بنے اور 5 ہزار 709 افراد وفات پا گئے ۔ نادرا نے دونوں کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کے حوالے کر دیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان افراد کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 25 اگست تک ووٹوں کی تصدیق کا عمل کر لیا جائے گا۔ 
تازہ ترین