وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کے بیانات پر ردِ عمل میں کہا ہے کہ ترجمان اپنے الفاظ کا چناؤ درست کریں اور بڑوں کی عزت کرنا سیکھیں۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بلیک میلنگ کے مینڈیٹ کی پیداوار اب ہمیں طعنے دیں گے، آپ لوگوں نے با جماعت رائیونڈ کو مذاق بنا لیا ہے، آپ لوگ ایسے زبان درازی کریں گے تو جواب ملے گا۔
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کا لیڈر کسی کے والد کی تضحیک کرے وہ آپ کو تضحیک نہیں لگتی؟ بلاول بھٹو کا یہ رویہ آپ کو مضحکہ خیز اور غیر سنجیدہ نہیں لگتا؟
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پنجاب کے شہروں کے نام لے کر غلط پروپیگنڈا کرتے ہیں، اپنے الفاظ کا چناؤ درست کریں اور بڑوں کی عزت کرنا سیکھیں۔