اوکاڑہ کے علاقے جندراکہ میں ایک گھر سےماں اور تین بچوں کی لاشیں ملی ہیں، واقعہ قتل ہے یا خود کشی، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کےمطابق تھانہ راوی کی حدود میں گھر سے ملنے والی لاشوں میں دو کمسن لڑکے، ایک لڑکی اور ان کی والدہ شامل ہیں، گھر کا سربراہ ڈرائیور ریاض روزگار کے سلسلے میں گھر سے باہر تھا۔
واقعہ قتل ہے یا خودکشی، پولیس نے دونوں پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی ہیں، مرنے والوں میں 40 سالہ فوزیہ، 10 سالہ دعا، 7 سالہ جنید اور 6 سالہ داؤد شامل ہیں۔
پولیس نے چاروں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ ہاؤس بھجوا دی ہیں۔