• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ ویسٹ انڈیز و انگلینڈ، پاکستان ٹیم کے 4 فاسٹ بولرز اور آل راؤنڈر فائنل ہوگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں 4 فاسٹ بولرز اور ایک فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کیساتھ منتخب ہوگئی۔ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے اس حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

فاسٹ بولرز میں محمد علی، محمد عباس، خرم شہزاد اور عبید شاہ جبکہ آل راؤنڈر میں عامر جمال کے نام قرعہ فعال نکلا ہے۔

دورہ بنگلادیش میں منتخب ہونیوالے شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حماد بٹ ڈراپ ہوگئے ہیں۔

20 سال کے دائیں ہاتھ کے تیز بولر عبید شاہ جن کا تعلق لوئر دیر سے ہے، جنہوں نے 16 فرسٹ کلاس میچز میں 25.20 کی اوسط سے 72 وکٹیں حاصل کی ہیں۔پہلی بار پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے منتخب ہوئے ہیں، عبید شاہ پاکستان کے ٹیسٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بھائی ہیں۔

36 سال کے محمد عباس جنہوں نے 29 ٹیسٹ میں 23.23 کی اوسط سے 110 وکٹ لیے ہیں، اسکواڈ میں شامل سب سے تجربے کار بولر ہیں۔

ستمبر 2024ء میں بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے دائیں ہاتھ کے تیز بولر 33 سال کے محمد علی جنہوں نے 4 ٹیسٹ میں 66.67 کی اوسط سے 6 وکٹ لیے ہیں، ان کی ٹیم میں واپسی ہو رہی ہے۔

منڈی بھاؤ الدین کے 26 سال کے تیز بولر خرم شہزاد جنہوں نے 7 ٹیسٹ میں 27.39 کی اوسط سے 28 آوٹ کیے۔ قومی ٹیم میں شامل چوتھے مستند فاسٹ بولر ہیں۔

آل راؤنڈر عامر جمال جنہوں نے آخری ٹیسٹ جنوری 2025ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں کھیلا تھا۔ ان کی قومی ٹیم میں واپسی ہو رہی ہے۔ 

میانوالی سے تعلق رکھنے عامر جمال نے پاکستان کے لیے 8 ٹیسٹ میں 352 رنز اسکور کرنے کیساتھ 21 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید