• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: ایچ نائن بازار آتشزدگی، تحقیقاتی کمیٹی کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد کے ایچ نائن بازار میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقاتی کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

تحقیقاتی کمیٹی نے آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کےلیے فرانزک تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل فرانزک ایجنسی کی ٹیموں نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اورجلے ہوئے اسٹالز سے نمونے اکٹھے کیے۔

حکام کے مطابق فرانزک ایجنسی 30 دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گی، ضلعی انتظامیہ نے آگ کی تحقیقات کےلیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ سے 80 سے زائد اسٹالز جل گئے تھے، دکانوں میں موجود بیٹریاں پھٹنے کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔

قومی خبریں سے مزید