• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے جلسوں کی تاریخ تبدیل 24 اگست کو جہلم اور 28کو گجرات میں جلسہ ہوگا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نے جہلم اور گجرات کے جلسوں کی تاریخ تبدیل کر دی ہے۔ نئی تاریخوں کے مطابق 24اگست کو جہلم اور 28اگست کو گجرات میں جلسہ کیا جائے گا۔ قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے منگل کو اپنی پریس کانفرنس میں 21 اگست کو گجرات اور 28 اگست کو جہلم میں جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پارٹی ذرائع نے جلسوں کی تاریخ کی تبدیلی کی وجہ بتانے سے گریز کیا ہے۔  
تازہ ترین