اسلام آباد (حنیف خالد)چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان کی منظوری سے ایف بی آر کے سات سینئر عہدیداروں کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور انہیں آئندہ ہفتے تعیناتی کے نئے مقامات پر چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے محمد نصیر بٹ کمشنر آئی آر (سیلز) II- اسلام آباد کو تبدیل کر کے کمشنر آئی آر (کارپوریٹ اسلام آباد زون۔ I) آرٹی او اسلام آباد مقرر کیا گیا ہے وہ کمشنر ود ہولڈنگ ٹیکس آر ٹی او اسلام آباد کا اضافی چارج بھی رکھیں گے سردار علی خواجہ کمشنر آئی آر زون I- آر ٹی او اسلام آباد کو تبدیل کر کے کمشنر آئی آر (ویسٹ اسلام آباد زون II-) آر ٹی او اسلام آباد مقرر کیا گیا ہے فرید اللہ جان کمشنر آئی آر (زون II-) آر ٹی او اسلام آباد کو کمشنر آئی آر (ایسٹ اسلام آباد زون II-) آر ٹی اواسلام آبادتعینات کیا گیا ہے۔ عبدالرزاق خان ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی آر راولپنڈی کو ایڈیشل کمشنر آئی آر (آر ٹی او ) اسلام آباد عنایت ملک سیکنڈ سیکرٹری کو ڈپٹی کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد، مدیحہ اکرم سیکنڈ سیکرٹری ڈپٹی کمشنر آئی آر (آر ٹی او) اسلام آباد، زاہد اقبال ملک اسسٹنٹ کمشنر آئی آر (آر ٹی او) راولپنڈی کو اسسٹنٹ کمشنر آئی آر (ریجنل ٹیکس آفس )اسلام آباد بنایا گیا ہے ان تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن نمبر 2058۔ آئی آر 2016/I- بدھ کو جاری کیا گیا ہے۔